کورونا: ہومیوپیتھی۔ یونانی اختیار کرنے سے متعلق عرضی خارج

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کووڈ۔19 کے انفیکشن سے نپٹنے کے لئے ہومیوپیتھی /یونانی جیسی متبادل ادویات اختیار کرنے کی 
درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا۔
جج این وی رمن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے ہومیوپیتھی کے ڈاکٹر سی آر شیورام کی عرضی خارج کردی۔ 
جج رمن نے کہا کہ یہ نیا وائرس ہے اور ابھی اس طرح کے کسی تجربہ کی ہدایت نہیں دی جاسکتی۔ 
عدالت نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کردی کہ ویکسین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
عرضی گزار نے ہومیوپیتھی/یونانی جیسی متبادل طبی نظام کو اختیار کرنے کی مرکزی حکو مت ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS