مرکزی حکومت کے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے پر آیا پرشانت کشور کا رد عمل    

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 40،000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس عالمی وبا سے اب تک 1300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مشہور انتخابی حکمت عملی پرشانت کشور نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہندوستان میں  صرف لاک ڈاؤن کی مدد سے کورونا سے نہیں جیتا جا سکتا۔ گزشتہ 40 دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے لیکن ہم اس حقیقت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ پرشانت کشور نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، 'یہ واضح ہے کہ ہم صرف لاک ڈاؤن کے ذریعہ کورونا سے نہیں جیت سکتے۔ ہم جو بھی جائزہ لیں، گزشتہ 40 دنوں میں صورتحال مزید خراب ہی ہوئی ہے، لیکن ہم حقیقت کو قبول کرنے اور اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ بدقسمتی سے 17 مئی کے بعد بھی صورتحال بگڑتی دکھےگی۔ '' غور طلب ہے کہ کووڈ-19 کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید 2 ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS