پی ایم مودی کل کریں گے وزرائے اعلیٰ کےساتھ میٹنگ، لاک ڈاؤن پر ہو سکتا ہے تبادلہ خیال

0

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیر کی دوپہر ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ایک میٹنگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر پی ایم او انڈیا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پرلکھا۔ "وزیر اعظم نریندر مودی کل دو پہر 3 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کریں گے۔ وزیر اعظم کی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ یہ 5 ویں میٹنگ ہے۔ " اس سے قبل 20 مارچ ، 2 اپریل ، 11 اپریل اور 27 اپریل کو وزیر اعظم مودی نے ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگس ہو چکی ہیں۔ ملک میں لاک ڈاؤن کا موجودہ مرحلہ 17 مئی کو ختم ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اس میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل آج کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور صحت کے سیکرٹریوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا یہ تیسرا مرحلہ چل رہا ہے جو 17 مئی تک جاری رہے گا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS