آسام میں کورونا متاثرین کی تعداد 1877 ہوئی

0

گوہاٹی: آسام میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثر 47 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد 1877 ہوگئی۔ 
ریاست کے وزیر صحت ہمنتا بسوا شرما نے ٹویٹر پر نئے معاملوں کی اطلاع دی۔ ان نئے معاملوں میں سے 33ہوجئی سے،چھ دھیماجی اور چار بوئنگئی گاؤں سے ہیں۔ 
ریاست میں کورونا فعال معاملوں کی تعداد 1457 ہے۔ جبکہ ابھی تک 413 مریض اس وائرس کے انفیکشن کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ 
ریاست میں بدھ کو ایک دن میں سب سے زیادہ 269 کورونا پازیٹو معاملے سامنے آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS