قانون کے طالب علم کی موت: سی بی آئی جانچ کے سلسلے میں راجستھان حکومت کو نوٹس

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے راجستھان کے جودھپور میں واقع نیشنل لاء یونیورسٹی (این ایل یو) میں تیسرے سال کے طالب علم وکرانت نگائیچ 
کی موت کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے سے متعلق عذرداری پر پیر کے روز راجستھان حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔ 
وکرانت کی 14 اگست 2017 کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی جس کی جانچ ریاستی پولس کررہی ہے لیکن تین سال کی تفتیش کے باوجود جانچ میں 
پیش رفت نہ دیکھ کر متوفی کی ماں نیتو کمار ناگائیچ نے سی بی آئی کو جانچ کی ذمہ داری سونپنے سے متعلق عذرداری دائر کی ہے۔ اس کی لاش  رات  کو 
یونیورسٹی کے سامنے ریلوے کی پٹریوں کے کنارے سے برآمد ہوئی تھی۔
 جسٹس روہنگٹن ایف نریمن، جسٹس نوین سنہا اور جسٹس بی آرگوئی کی بنچ نے عرضی گذار کی جانب سے پیش وکیل سنیل فرنانڈیز کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ وہ 
پہلے ریاستی حکومت کی بات سننا چاہے گی کہ طالب  علم کی موت کے تین برس بعد بھی آخر جانچ میں پیش رفت کیوں نہیں ہوئی؟ عدالت نے معاملے کی سماعت 
جولائی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS