سمستی پور میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چالیس سے زائد گرفتار

0

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں پولیس نے 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے 
۔ 
پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس برمن نے آج بتایاکہ کورونا انفیکشن سے بچاﺅکے لئے جاری لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل کرنے کے لئے سمستی پور ضلع میں خصوصی 
جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 26ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں اور اب 
تک ۔ 40 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔ اس دوران جانچ مہم میں 3500 گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ جن سے بطور جرمانہ قریب 35 لاکھ روپے 
وصول کئے گئے ہیں۔ برمن نے بتایاکہ دربھنگہ اور بیگو سرائے میں کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد سمستی پور ضلع کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ان اضلاع کے سرحدی علاقے 
سمستی پور کے جٹمل پور ، حسن پور ، روسڑا ، شیوا جی نگر ، ویبھوتی پور اور دلسنگھ سرائے کی اہم شاہراہوں پر بیری کیڈنگ کر کے مجسٹریٹ اور پولیس فورس کو 
تعینات کر کے سخت تلاشی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS