ممبئی سے کولہا پور لوٹے کورونا متاثر شخص کی موت

    0

    کولہا پور: مہاراشٹر کے کولہا پور میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے انفکشن سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ جو حال ہی میں 
    ممبئی سے واپس آیاتھا۔ 
    ضلع محکمہ صحت نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ کورونا متاثر 56سالہ شخص حالیہ دنوں ممبئی سے ضلع کے گڈھنگلاج تحصیل کے چننے کپی گاوں سے لوٹا 
    تھا۔ متاثرہ کے واپس آنے پر اسے شندے ادارہ جاتی قرنطین مرکز بھیج دیا گیا تھا۔ اس کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اس کے بعد اس کی 
    کورونا جانچ  رپورٹ آئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ 
    مئی میں ضلع میں وبا سے یہ دوسری موت ہے۔ ضلع میں سب سے پہلے ایک معمر شخص کی 30 اپریل کو کورونا انفکشن سے موت ہوگئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS