ہندوستانی افواج کا کورونا واریئرس کو سلام، ہیلی کاپٹر سے کی پھولوں کی بارش 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رکھا گیا ہے۔ اس دوران ملک کی تینوں افواج اپنے اپنے انداز میں کورونا واریئرس کو سلام پیش کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں۔ غار طلب ہے کہ اپنی حالیہ پریس کانفرنس کے دوران چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت نے کہا تھا کہ 3 مئی کو ملک کی تین افواج کورونا واریئرس کے اعزاز میں کچھ خاص کام کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر سے اسپتال اور تھانے میں پھولوں کی بارش کی بات بھی کہی گئی تھی۔ واضح رہے کہ کورونا کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں 2 ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے نے دہلی میں راج پتھ پر اڑان بھری اور کووڈ- 19 کے تمام جنگجوؤں کا اس طرح شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS