کورونا کو شکست دینے کے لیے روزانہ ایک لاکھ ٹسٹ ضروری :راہل گاندھی

0

نئی دہلی :سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لیے  اسکی ٹسٹنگ پر 
خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسے بڑھا کر یومیہ کم از کم ایک لاکھ کیاجانا چاہیے۔ راھئل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ سارے اسپیشلسٹ اس بات پر متفق ہیں کہ کورونا کو ہرانے کے لیے اسکی  ٹسٹنگ ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے  کہا،’کورونا کو ہرانا 
ہے تو اسکی ٹسٹنگ کو موجودہ 40000سے بڑھاکر یومیہ کم سے کم ایک لاکھ کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس صلاحیت ہے اور وزیراعظم کو اس 
سمت میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘
اس سے قبل ڈاکٹر سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا کو ہرانے میں ٹسٹنگ ہی فائدے مند ہے اس لیے اسے بڑھانا ضروری ہے اور ملک میں کورونا ٹسٹنگ کی 
خاطر خواہ سہولت دستیاب کی جانی چاہئے۔ ٹسٹنگ کی سہولت نہیں ہوگی تو کورونا کو شکست دینا مشکل ہوجائےگا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS