جےاین یو میں طلباء پر حملہ، 3 کی حالت نازک، متعدد زخمی

0

سید عینین علی حق
 نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں شام کے وقت اے بی وی پی کے لوگوں نے حملہ کردیا ہے۔ جس میں متعدد طلبہ و طالبات زخمی ہوگئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اے بی وی پی کے شرپسند عناصر   میں لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں اور سبھی نے اپنے چہروں پر نقاب باندھ رکھا تھا،اور ان کے ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے اور دیگر سامان بھی تھے۔ جس سے ان لوگوں نے مار پیٹ ہی نہیں کی بلکہ جے این یو کے ہاسٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ جس کے بعد جے این یو میں خوف وہراس کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔ فی الحال وائس چانسلر کا کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
 تادم تحریر اسٹوڈینٹ یونین صدرایشے گھوش اور پروفیسر سچیتا کے علاوہ متعدد طلبا کے شدیدزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو ایمس ٹراما سینٹر اور صفدر جنگ داخل کرایا گیا ہے ـ طلبہ کے مطابق پولیس کی موجودگی میں اے بی وی پی کے کارکن مظالم کی انتہا کر رہے ہیں ـ جے این یوکے طلبہ نے سوشل میڈیاکےذریعے مددکی اپیل کی ہے اور آئی ٹی او پولیس ہیڈکوارٹرکے گھیراؤکی کال دی گئی ہے ـ اور 9بجے جنوٹا نے جے این یو کے میں گیٹ پر پی سی بھی بلائی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS