کورونا کی غیرمصدقہ خبر سے جھابوا ضلع انظامیہ حرکت میں آئی

0

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع میں کورونا کا ایک بھی پازیٹیو مریض اب تک نہیں ملا ہے لیکن کل ایک کورونا پازیٹیو ملنے کی خبر کے 
بعد ضلع انتطامیہ حرکت میں آگئی۔ حالانکہ بعد میں اس کی جانچ میں کورونا پازیٹیو گجرات کے داہود کا نکلا۔ 
چیف میڈیکل اینڈہیلتھ افسر ڈاکٹر بی ایس باریا نے بتایا کہ گجرات کے داہود کی رہنے والی ایک بچی کا اندور میں علاج چل رہا ہے جب اس سے اس کا پتہ پوچھا گیا تو 
اس نے جھابوا کے پاس داہود بتایا۔ بس یہی غلط فہمی ملازم کو بھی ہوگئی اور اس نے لسٹ میں داہود جھابوا کردیا۔ ضلع کے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ 
یہ غلطی سے ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS