کیرل ایف سی کی کوچ پریا ہیلپ لائن سے جڑیں

0

نئی دہلی: ہیرو انڈین خاتون لیگ (آئي ڈبليو ایل ) کی فاتح ٹیم گوكلم کیرل ایف سی کی کوچ پریا پی وی کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے دیگر کھلاڑیوں اور سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر ہیلپ سینٹر سے جڑ گئی ہیں۔ 
پریا کیرالہ کے کنور ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورتمندوں کو دوائیاں اور کھانا ملنے کے ہدف سے ہیلپ لائن سینٹر سے وابستہ ہیں۔
 پریا کے ساتھ جمشید پور ایف سی کے کھلاڑی سی کے ونیت بھی اس ہیلپ لائن سے جڑے ہیں۔ اس ہیلپ لائن سینٹر میں کام کرنے والوں کے لئے ضرورتمندوں تک ضروری دوائیاں پہنچانا سب سے چیلنجنگ کام ہے۔ 
پریا نے کہا کہ ہمارے پاس روز 150-200 فون آتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا مطالبہ دواؤں کا ہوتا ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی ہمارے پاس دواؤں کے لئے فون آئے ہم انہیں یہ ادویات مہیا کرا سکیں۔ 
انہوں نے کہاکہ ہم ایسا ہی کھانے کے معاملے کے لئے بھی کرتے ہیں لیکن کئی بار ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہم لوگوں کو بہت سے لوگوں تک پہنچانا ہے تو ہم سب کو تھوڑا تھوڑا دینے کے لئے بانٹ لیتے ہیں۔ 
پریا نے کہا کہ ہم کنور میں ہیڈ کوارٹر میں کام کرتے ہیں۔ ایسے کئی ہیلپ سینٹر مختلف اضلاع میں ہیں۔ اگر ہمارے پاس کسی بھی ضلع سے فون آتا ہے تو ہم اسے متعلقہ ہیلپ سینٹر میں فارورڈ کر دیتے ہیں۔ 
پریا ہیرو آئی ڈبليو ایل 2019-20 کی فاتح ٹیم کی کوچ ہیں۔ اگرچہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی مدد کے لئے اپنے خاندان سے دور ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS