کوآپریٹیو بینکوں میں 12.388لاکھ روپے کی فریب دہی

0

نئی دہلی: ملک میں 2019-20 کے دوران 54کوآپریٹیو بینکوں میں 12,388.71لاکھ روپے کی فریب دہی کے 85معاملات درج کئے گئے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ نیشنل بینک فور ایگری کلچر اینڈ رورل (نابارڈ) نے کہا کہ اس دوران کسی بھی ریاست نے بڑے گھپلہ کی اطلاع نہیں دی ہے۔ اس دوران مہاراشٹر میں فریب دہی کے 11، آندھراپردیش میں دس اور پنجاب میں 9معاملات درج کئے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ کوآپریٹیو ریاست کا موضوع ہے، اس لئے ملازمین کے خلاف کارروائی رقم کی وصولی کا کام متعلقہ ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹی کے مطابق کیاجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS