کووڈ-19: ہندوستان کے 130 اضلاع کو ریڈ،اورنج اور گرین زون میں بانٹا گیا 

0

نئی دہلی: ہندوستان میں لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے مکممل ہونے سے قبل وزارت صحت نے ملک بھر کے 130 اضلاع کو ریڈ زون ، 284 کو اورنج زون اور 319 کو گرین زون کے طور پر اعلان کیا ہے۔ ان علاقوں میں کووڈ ۔19 معاملات کی تعداد  معاملات کی دگنی شرح ، تفتیش کی گنجائش اور مانیٹرنگ ایجنسیوں سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ 'کنٹینمنٹ آپریشن' کے لئے اضلاع کی یہ درجہ بندی ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کے ذریعہ 3 مئی سے اختیار کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ 3 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔
اس فہرست میں ہر ہفتے یا اس سے پہلے بھی نظر ثانی کی جائے گی اور ریاستوں کو اس سلسلے میں مزید کارروائی کے لئے آگاہ کیا جائے گا۔ اس نئی درجہ بندی میں ممبئی ، دہلی ، کولکاتہ ، حیدرآباد ، پونے ، بنگلورو اور احمد آباد جیسے میٹروپولیٹن شہروں کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS