بجٹ 2020: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کشمیر کے حوالے سے پڑھی نظم 

0

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پارلیمنٹ میں بجٹ ( 2020-21) پیش کرتے ہوئے تقریر کی۔ وزیر خزانہ کی حیثیت سے انہوں نے دوسری بار یہ بجٹ پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کشمیر کے حوالے سے ہندی میں ایک نظم بھی پڑھی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی تقریر کے دوران کشمیری نظم کا ترجمہ کرتے ہوئے کہا ، "ہمارا ملک ایک کھلتے ہوئے شالیمار باغ جیسا، ہمارا ملک ڈل جھیل میں کمل جیسا، نوجوانوں کے گرم خون جیسا، میرا وطن آپ کا وطن ہمارا وطن،دنیا کا سب سے پیارا وطن۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS