کورونا لاک ڈاون: ایک شخص نے 3.4 لاکھ روپئے کرایہ معاف کردیا

    0

      

    نئی دہلی: لاک ڈاون کے پیش نظر حیدرآباد کے ایک شخص نے کرایہ داروں کا کرایہ معاف کردیا۔ بالانگر علاقہ کے رہنے والے بی بالا لنگم کی تین عمارتیں ہیں۔ ان کے زیادہ تر کرایہ دار بہار کے مزدور ہیں جو صنعتی علاقہ میں ایک بیڈ روم کے مکان میں رہتے ہیں۔ بالالنگم نے لاک ڈاون کے موقع پر ان کی مالی 
    صورتحال کو سمجھ کر 75کرایہ داروں کے3.4 لاکھ روپئے کے کرایہ کو نہ صرف معاف کردیا بلکہ اپنی طرف سے اے پی اور تلنگانہ میں 250خاندانوں میں 2.5لاکھ روپئے بھی تقسیم کئے۔ بالالنگم کا تعلق راجنا سرسلہ ضلع سے ہے،ان کا 2005سے بالانگر علاقہ میں میکینیکل ورکشاپ ہے۔ پہلی مرتبہ انہوں نے 
    لوگوں کی مدد نہیں کی بلکہ وہ انہوں نے میرٹ طلبہ کو اسکالرشپ منظور کی اور پانی کا پلانٹ بھی لگایا۔ انہوں نے آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے موقع پر ورکرس کے خاندانوں کی مدد بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی توسیع ہوئی ہے اور کرایہ داروں کا کرایہ معاف کرتے ہوئے ان کوراحت پہنچانے کے بارے میں انہوں 
    نے سوچا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کا بھی کرایہ معاف کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS