سادھوؤں کا قتل قابل مذمت وتکلیف دہ:اکھلیش یادو

    0

    نئی دہلی: سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بلند شہر مندر احاطے میں دو سادھوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات 
    پر سیاست نہ کر کے وقت رہتے ہوئے کاروائی کی جانی چاہئے۔ 

    اکھیلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا" اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں مندر احاطے میں دو سادھوں کا قتل قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ اس طرح کے قتل کی واردات پر 
    سیاست نہ کر کے ان کے پیچھے کے اس طرح کا پرتشدد رویہ کی اہم وجہ کو تلاشنے کی ضرورت ہے۔ اسی بنیاد پر وقت رہتے ہوئے مناسب کاروائی کی جانی چاہئے۔

    قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے پوگا گاؤں میں پیر کی رات ایک مندر احاطے میں سو رہے دو سادھوں کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS