ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2573 نئےمعاملات،  83 اموات

0

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود کووڈ-19 متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ پیر کی شام وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کوروا وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 42836 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2573 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 83 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کی وجہ سے اب تک 1389 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، حالانکہ یہ راحت کی بات ہے کہ 11762 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ واضح کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاؤن 17 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ غور طلب کہ ملک میں دوسرے مرحلے کا لاک ڈاؤن 3 مئی تک تھا، لیکن وزارت داخلہ امور نے اس میں 17 مئی تک اضافہ کردیا ہے۔ تاہم اس میں کچھ رعایت بھی دی گئی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS