نروتم نے راہل گاندھی کو بنایا نشانہ

0
image: thehindu.com

بھوپال : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ٹیکہ کاری مہم پر سوال اٹھانے والے راہل گاندھی اور ان کے قائدین گھر سے باہر نکلیں تو پتہ چلے گا کہ ملک و ریاست میں ویکسینیشن کتنے بڑے پیمانہ پر ہورہی ہے
نروتم مشرا نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا ’’کانگریس کی مبینہ آٹونومس نالج یونیورسٹی کے بانی ہیں راہل گاندھی۔ اسی لئے وہ کورونا ویکسینیشن مہم پر بناء ترک کے بیان بازی کررہے ہیں۔ دراصل وہ اور کانگریس کے دیگر رہنما گھر سے باہر نکلیں تو انھیں پتہ لگے گا کہ ملک اور ریاست میں ویکسینیشن کتنے بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS