نریندر مودی اور جے پی نڈا کی رائے دہندگان سےکوڈ 19 سے متعلق احتیاطی تدابیر پہلے’’ووٹ،پھر ناشتہ‘‘۔

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے  بہار اسمبلی انتخابات کے بدھ کے روز پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے رائے دہندگان  سے عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ سے متعلق ہدایات،ضابطوں اوراحتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’یاد رکھیں،پہلے ووٹ،پھرناشتہ‘‘۔
 مودی نے ٹویٹ کرکے ووٹروں سے اپیل کی کہ ’’آج بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا پہلا دور ہے۔ میں تمام ووٹرزسے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کوڈ19 سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جمہوریت کے اس تہوار میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ دو گز کی طرف دھیان رکھیں،ماسک ضرور پہنیں۔ یاد رکھیں پہلے ووٹ پھر ناشتہ۔‘‘
وزیر اعظم اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دور میں آج دربھنگہ ،مظفر پوراوردارالحکومت پٹنہ میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بدھ کے روز رائے دہندگان سے اپیل  کی کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے کورونا وائرس (کووڈ ۔19)سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے اس مہاپرو میں شامل ہوں۔
 نڈا نے ٹوئٹ کیا ’’بہار اسمبلی انتخابات کے لئے آج پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ آپ کی رائے جمہوریت میں آپ کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ میری ووٹروں سے  اپیل ہے کہ وہ کوڈ سے متعلق احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے جمہوریت کے اس مہاپرو میں حصہ لیں۔ پہلے ووٹ،پھر  ناشتہ‘‘۔
بہار قانون ساز اسمبلی کے تین مراحل میں ہونے والی ووٹنگ کے پہلے دور میں آج 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
بہار قانون ساز اسمبلی کی 243 نشستوں کے تین مراحل میں ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS