کلکتہ: (یواین آئی) ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میںسی بی آئی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نام کو بھی شامل کرتے ہوئے عدالت سے کہا ہے کہ اس معاملے کو بنگال سے باہر منتقل کیا جائے۔کیوں کہ بنگال کے موجودہ صورت حال میں ناردا اسٹنگ آپریشن کے ملزمین کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔اس معاملے وزیر قانون ملئے کھٹک اور ممبرپارلیمنٹ کلیان مکھرجی کے نام کو بھی شامل کی گیا ہے ۔
سی بی آئی نے کہا ہے کہ ناردا اسٹنگ آپریشن میں ماخوذ ریاستی وزرا فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، ممبر اسمبلی اور سابق وزیر شوبھن چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ممتا بنرجی نے جس طریقے سے مداخلت کیا اور سی بی ائی کے دفتر میں 6گھنٹے تک موجود رہیں اس سے یہ اندیشہ ہے کہ اس کیس پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔سی بی آئی نے دفعہ 406کے تحت اس معاملے کو دوسری ریاست میں منتقل کرنے کی کلکتہ ہائی کورٹ کی درخواست دی ہے ۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ، وہ چاہتے ہیں کہ ہائی کورٹ اس معاملے میں ملزم کی جیل تحویل برقرار رکھے اور اس معاملے کو مغربی بنگال سے کسی اور ریاست میں منتقل کرے۔
ناردا کیس میں سی بی آئی نے ممتابنرجی،ملئے کھٹک، کلیان بنرجی کے نام کو بھی شامل کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS