ناگالینڈ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے بنائی گئی بااختیار کمیٹی نے ریاست مں لاک ڈاون کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کردی ہے۔
کووڈ۔19 پر ریاستی سرکار کے ترجمان نیباکرونو نے بتایاکہ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ نیفیو ریو کی صدارت میں مذکورہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں لاک ڈاون کی مدت 31اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ فی الحال ریاست میں اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
میٹنگ میں ناگالینڈ میں کورونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ لاک ڈاون کی پابندیوں کو 31 اگست تک بڑھایا جائے گا۔
کوہیما میں 25 سے 31 جولائی ، دیماپور میں 26 سے 2 اگست اور مون ضلع میں 27 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔