بی جے پی نے دفاعی سودے میں گھپلہ کیا : کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر دفاعی سودے میں گھپلہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سابق صدر بنگارو لکشمن اور اتحادی سمتا پارٹی کی لیڈر جیا جیٹلی کو دفاعی خریداری میں بدعنوانی کے سبب ملنے والی سزا سے واضح ہوگیا کہ بی جے پی سرکار میں جوابدہی اور شفافیت نہیں ہے اور وہاں صرف رشوت خوری چلتی ہے۔
کانگریس ترجمان جے ویر شیرگیل نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں بھی گھپلہ ہوا ہے اور جب بھی مرکز میں سرکار بدلے گی اس معاملے کی جانچ ہوگی تب بی جے پی کا ایک اور دفاعی گھپلہ ملک کے سامنے آئے گا۔ بی جے پی کے دفاعی سودے میں بدعنوانی سے واضح ہوگیا ہے کہ اس کی قومی پرستی محض ایک دکھاوا ہے ملک کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کرنا اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بی جے پی نے پیسا بناؤ پالیسی اور خود کی جیب مضبوط کرنے کی پالیسی کے تحت دفاعی قرار کیا ہے۔ بی جے پی سرکار نے قانون پر عمل کرنے کی جگہ پیسے اور سفارش کو ذہن میں رکھ کر کام کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ دفاعی سودے میں بی جے پی کے سابق صدر بنگارو لکشمن کا اسٹنگ آپریشن ہوا جس میں وہ ایک لاکھ روپئے لیتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے ۔ بدعنوانی کے پختہ ثبوت ہونے کے سبب انہیں سزا ہوئی ہے۔ اب محض دو دن پہلے ہی بی جے پی سرکار میں اس کی اتحادی رہی سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی کو دفاعی سودے میں بدعنوانی کے معاملے میں سزا ہوئی ہے۔ 
ترجمان نے کہا کہ دہلی کی ایک عدالت نے 115صفحہ کے اپنے فیصلے میں سمتا پارٹی کی سابق صدر کو قصوروار ٹھہرایا اور کہا کہ انہوں نے وزیردفاع کے گھر پر پیسہ لیا تھا۔ عدالت نے تقریباً بیس سال پرانے دفاعی سودے میں رشوت کے معاملے میں انہوں چار سال کی قید کی سزا سنائی ہے حالانکہ وہ دہلی ہائی کورٹ گئی تو ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے عدالت نے انہیں راحت دی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS