مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ میں دہلی کی ایک عدالت نے بہار کے ضلع مظفر پور میں شیلٹر ہوم میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں این جی او کے مالک برجیش ٹھاکر سمیت 19 ملزمین کو مجرم قرار دیا۔ ان میں سے ایک ملزم کو بری کر دیا گیا۔برجیش ٹھاکر کو پاکسو ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ عدالت نے 20 مارچ ، 2018 کو برجیش ٹھاکر سمیت ملزمین کے خلاف عصمت دری اور نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ ملزمان میں 8خواتین اور 12 مرد شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS