گریجویٹ الیکشن ووٹرلسٹ میں اپنانام ضرور اندراج کرائیں ،مفتی فیض احمد القاسمی 

0

 

 بتیا ( کوثر علی) یکم اکتوبر ۲۰۲۲؁  بروز سنیچر بوقت ۱۱بجے دن آل انڈیا ملی کونسل ضلع مغربی چمپارن کے زیر اہتمام اے پی جے عبد الکلام ڈگری کالج پکڑی دیوراج رام نگر کے احاطے میں تعلیمی بیداری وسیاسی شعور کے عنوان سے ایک اہم پروگرام منعقد ہواجس کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل ضلع مغربی چمپارن کے صدر مولانا رضوان اللہ قاسمی نے کیا۔ آل انڈیا ملی کونسل ضلع مغربی چمپارن کےجنر ل سکریٹری مفتی فیض احمد القاسمی نےکہاکہ ہمارے ملک ہندوستان میں جمہوری نظام نافذ ہے اور کسی بھی جمہوری ملک میں سب سے زیادہ طاقت ووٹ کی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ جس کا ووٹ زیادہ ہوتاہے وہ اس ملک پر راج کرتاہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ووٹ کی دینی اور شرعی حیثیت کو جان کر اس کا صحیح استعمال کریں ، ووٹ ایک شہادت اور گواہی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک امانت بھی ہے جس کا صحیح استعمال ہرشخص پر واجب ہے اسلئے سب سے پہلے عوام ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور زیادہ زیادہ سے تعداد میں وو ٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروائیں ۔نیز انہوں نے یہ بھی فرمایاکہ سارن گریجویٹ الیکشن کے ووٹرلسٹ میں نام اندراج کیلئے آل انڈیا ملی کونسل ضلع مغربی چمپارن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ سارن گریجویٹ حلقہ کیلئے ووٹرلسٹ میں نام اندراج کا عمل جلد شروع ہونے والا ہے جس کی تاریخ یکم اکتوبر سے ۷؍ نومبر۲۰۲۲ء؁ متعین ہے اسلئے مدرسہ بورڈ ، اسکول بورڈ اور سرکار سے تسلیم شدہ مدارس اور کالج سے بی اے ، ایم اے، بی ٹیک یا اس کے مساوی سند رکھنے والے حضرات سے گذارش ہے کہ اپنی سند کی ایک فوٹوکاپی، ادھار کارڈ کی فوٹوکاپی، ووٹر آئی ڈی کی فوٹو کاپی اپنی ایک تصویر کے ساتھ فارم بھر کر تیار کرلیں ۔بہت جلد ضلع کے مختلف بلاکوں میں ملی کونسل اپنا مرکز بناکر اس سمت لوگوں کی رہنمائی کرے گی ۔ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا رضوان اللہ قاسمی اور اے پی جے عبد الکلام ڈگری کالج پکڑی دیوراج رام نگر کے ڈاٗیریکٹر ڈاکٹر نوشیر عالم  نے کہاکہ الیکشن چاہے کوئی بھی ہو مسلمانوں کو اپنی رائے دیہی کا استعمال کرنا چاہئے اور ووٹ کا صحیح استعمال کرناچاہیئے، مگر افسوس کی بات ہے کہ اقلیتی طبقہ کے بہت سے افراد بالخصوص گریجویشن اور عالمیت پاس کرنے والے حضرات بھی ووٹرلسٹ میں اپنانام اندراج کروانے میں دلچسپی نہیں دیکھاتے ہیں جس کا فائدہ دوسری قوم کے لوگ اٹھاتے ہیں اسلئے اقلیتی طبقہ کے مرد وعورت جو گریجویشن (بی اے) یا عالمیت پاس ہیں وہ اس میں اپنی بیداری کا ثبوت دیںاور اپنے جاننے والوں تک اس کی خبر پہونچائیں اور اس کا نام پورے اہتمام کے ساتھ ووٹرلسٹ میں درج کروائیں۔پروگرام میں کالج اور علاقہ دیوراج  کے دانشوروں کے ساتھ کثیر تعداد میں طلبہ اور طالبات نے شر کت کی جن میں جناب افسر امام مکھیا ضلع مہا سنگھ ،انٹر کالج کے پرنسپل جناب سجاد حسین ،حافظ محمد خالد ،جناب سراج احمد ،ڈاکٹر مطیع الرحمن ،راج بھون یادو ،سندیپ کمار وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS