مسلم فریق کو بخوشی و رغبت گیان واپی ہندؤں کو سونپ دینا چاہئے: نریندر نند

0
مسلم فریق کو بخوشی و رغبت گیان واپی ہندؤں کو سونپ دینا چاہئے: نریندر نند
مسلم فریق کو بخوشی و رغبت گیان واپی ہندؤں کو سونپ دینا چاہئے: نریندر نند

پریاگ راج/ الہ آباد(یواین آئی): کاشی سمیرو پیٹھادھیشوار سوامی نرینددا نند سروستی نے کہا کہ وارانسی ضلع جج کے ذریعہ گیان واپی احاطے کے جنوب میں واقع ویاس جی کے تہہ خانے کے اندر مبینہ طور سے وراجمان مورتیوں کی پوجا کرانے کا نظم کرانے کی ہدایت کے بعد اب مسلم فریق کو اسے بخوشی ورغبت ہندوؤں کو سونپ دینا چاہئے۔

سوامی نریندرانند نے ماگھ میلہ واقع تروینی شاہراہ پر واقع شیور میں کہا کہ ماتا شرنگار گوری کی مستقل پوجا کا وارانسی عدالت کا فیصلہ سچ کی جیت ہے۔ عدالت کو مستقل سماعت کرےت ہوئے گیان واپی معاملے کا پوری طرح سے تصفیہ کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی ہند گیان واپی مسجد کے تہ خانے میں مورتیاں رکھ کر پوجا کی سہولت فراہم کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ مسلم فریق کو بھی چاہئے کہ اب انہیں بذات خود آگے آکر گیان واپسی میں نماز بند کر کے پورا احاطے ہندوؤں کو سونپ دینا چاہئے جس سے سماج میں امن، ہم آہنگی اور ملک میں یکتا اور سالمیت بنی رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS