پرتاپ گڑھ : (یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے آراضی کے تنازعہ میں ہفتہ کو ہوئے قتل کے معاملے میں تاخیر شب دو خواتین سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ۔ڈی ایس پی (سرکل افسر )پٹّی دلیپ سنگھ نے آج بتایا کہ تھانہ کوتوالی پٹّی علاقے کے نوہی گاوں کے رہائشی دھیرج 25 کے چچہ زاد بھائی ببلو و راج دیو دادا راج کمار سے مکان کی تعمیر کے لئے آراضی کا مطالبہ کر رہے تھے ،جہاں منع کرنے پر مار پیٹ شروع کر دیا ،وہیں ثالثی کے لئے جب وہ پہنچا تو حملہ اووروں نے اس کو چاقو مار کر قتل کر دیا ۔پولیس مقتول دھیرج کی بہن گیتا دیوی کی شکایت پر راج دیو ،ببلو ،گیندا دیوی و روپم سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر تحقیقات کر رہی ہے ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.