منوررانا کا بیٹاگرفتار، گرفتاری کی وجہ جان کر ہوجائیں گے حیران

0
Image: Hindi News Room Post

لکھنو: (ایجنسی )منوررانا کے بیٹے کو لکھنو میں پولیس نے کل شام گرفتار کرلیا۔ منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو پولیس نے ان کے گھر سے ہی گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق اپنے چچا کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لئے تبریز نے خود پر گولی چلوائی تھی، اس سازش کا انکشاف سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوا اور پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ لال کنواں پولیس نے یہ کارروائی رائے بریلی عدالت سے جاری غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرواتے ہوئے کی ہے۔
واضح رہے کہ تبریزرانا اور اس کے چچا کے درمیان کافی لمبے وقت سے رائے بریلی کی ایک پراپرٹی کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی تنازعہ سے نمٹنے کے لئے اور اپنے چچا کو پھنسانے کے لئے تبریز نے خود پر بھاڑے کے غنڈوں سے خود پر فائرنگ کروائی۔ بعد میں چچا پر جھوٹا الزام لگا دیا۔ پولیس کو معاملے میں کچھ صحیح نہیں لگا تو گہرائی سے تفتیش کی گئی۔ تبریز نے ہی خود پر فائرنگ کروا کر چچا کو پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ اس کے بعد اس پر معاملہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS