نواب ملک کی عدالتی حراست میں 6 مئی تک توسیع

0

ممبئی ، (ایجنسیاں) : ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعہ کو مفرور ڈان داﺅد ابراہیم اور اس کے معاونین کی سرگرمیوں سے منسلک رقم وصولی کی جانچ میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کی عدالت حراست 6مئی تک بڑھا دی۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر نواب ملک (62) کو رقم صولی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج معاملے میں 23 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ ملک کو جمعہ کو ان کی پچھلی جیل حراست کے خاتمہ پر خصوصی جج آر این روکاڈے کے سامنے پیش کیاگیاتھا۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے معاملے میں ملک کے خلاف جمعرات کو 5,000 صفحات کی فرد جرم داخل کی تھی۔ ای ڈی کا معاملہ حال ہی میں این آئی اے کے ذریعہ عالمی دہشت گرد اور 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے اہم ملزم ابراہیم اور اس کے معاونین کے خلاف غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواب ملک ’دہشت گردی کے مالی تعاون‘ میں سرگرمی کے ساتھ شامل تھے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار مہاراشٹر حکومت کے وزیراور این سی پی کے رہنما نواب ملک کی ضمانت عرضی جمعہ کو خارج کردی۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے اس عرضی میں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے مسٹر ملک کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل سے کہا کہ عبوری ضمانت کی مانگ والی یہ عرضی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ۔وہ اس سطح پر مداخلت نہیں کرسکتے ۔سپریم کورٹ نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ مجاز عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔مسٹر ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں 23فروری کو گرفتار کیا تھا اور تبھی سے وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ انہوں نے اپنی گرفتار کو چیلنج کیا تھا۔سماعت کے دوران مسٹر سبل نے دلیل دی کہ ملک کو 1999میں ہوئے کسی واقعہ کےلئے 2022 میں گرفتار کیا گیا ہے۔این سی پی لیڈرملک نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے عبوری راحت کی اپیل کی تھی،لیکن وہاں انہیں مایوسی ہاتھ لگی تھی۔
انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے ذریعہ کی گئی اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ہائی کورٹ نے 15مارچ کو ان کی عرضی نامنظور کردی تھی،جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔مسٹر ملک کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ (ایم پی ایل اے )کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ای ڈی نے مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر ملک پر 2005-1999کے دوران انڈرورلڈ ڈان داد ابراہیم کی مرحوم بہن حسینہ پارکر کے ساتھ زمینی سودے کے پیش نظر دہشت گردی فنڈنگ میں شامل ہونے کا الزام لگایا ہے ۔اس معاملے میں ڈائریکٹوریٹ نے ان کے خلاف ممبئی کی خصوصی عدالت میں قریب پانچ ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS