بلی بائی ایپ کیس میں چوتھی گرفتاری3ملزمان کی درخواست ضمانت نامنظور

0
Homegrown

ممبئی: ممبئی پولیس نے بلی بائی ایپ کیس میں ایک اور بڑی کارروائی کی ہے۔ اوڈیشہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت نیرج سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم کو ممبئی کی کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں اب تک 4 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس سے قبل معاملے میں گرفتار 3ملزمان وشال کمار جھا، شویتا سنگھ اور مینک راوت کی درخواست ضمانت ممبئی کی باندرہ کورٹ نے نامنظور کردی۔تینوں ملزمان 14دنوں کی عدالتی تحویل میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS