ممبئی: عمارت منہدم ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد آٹھ، 20 زخمی

    0

    جنوبی ممبئی میں 80 سالہ پرانی بھنوشالی عمارت کے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے رات بھر جاری رہنے والے راحتی کاموں کے دوران ملبے سے کم سے کم چھ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ دیگر 20  افراد زخمی ہیں۔
    ہلاک شدگان میں کسم پی گپتا (45)،   جیوتسنا پی گپتا (50)، پدمیال ایم گپتا (51) اور دو نامعلوم افراد کی لاشیں شامل ہیں۔45 سالہ نیہا گپتا کو جسے کل رات ملبے سے نکالا گیا تھا،   سرکاری  سر جے جے اسپتال میں زیر علاج ہے اور اسکی حالت  تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔
    راحتی کاروائیاں ابھی بھی جاری ہیں کیوں کہ دوسرے دو افراد کے ملبے میں پھنس جانے کا اندیشہ ہے۔
    موجودہ بارش کی تباہی سے ممبئی میں عمارتوں کے گرنے کے  دو بڑے حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں، جی پی او کے قریب فورٹ میں 5 منزلہ بھنوشالی بلڈنگ اور مضافات کے ملاڈ نامی علاقے میں واقع مالونی، مغرب کے  کلکٹر کمپاؤنڈ میں تین   منزلہ عمارت کا گرنا شامل ہیں ۔
    دونوں حادثات میں اب تک مجموعی طور پر8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، 30 سے ​​زیادہ زخمی ہیں۔
    وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ، وزیر ہاؤسنگ جتیندر آودھ اور دیگر نے کل شام فورٹ علاقے میں جائے حادثے پر پہونچ کر راحتی کاموں کا جائزہ لیا تھا۔
     

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS