باغ کا نام ٹیپو سلطان رکھنے پر احتجاج

0
Indiafaith

ممبئی:بی جے پی نے بدھ کو یہاں ایک باغ کا نام ٹیپوسلطان کے نام پر رکھے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ 18ویں صدی کے میسور کے حکمراں نے ہندوؤں کا استحصال کیا اور کسی عوامی جگہ کیلئے ان کانام ناقابل قبول ہے۔ اس بات کی حال ہی میں تزئین کاری کی گئی ہے۔مہاراشٹر کے وزیر اسلم شیخ نے مالوانی علاقہ کے باغ میں نئی سہولتوں کا افتتاح کیا اور کہاکہ اس باغ کا نام ہمیشہ ٹیپو سلطان کے نام پر ہی تھا اور کوئی نیا نام نہیں رکھا گیاہے۔ ممبئی شہر کے انچارج وزیر اور کانگریس لیڈر اسلم شیخ کے اس پروگرام میں شامل ہونے کے دوران بھارتیہ جنتایووا مورچہ ، بجرنگ دل اور وشوہندوپریشد کے کارکنوں نے نام بدلنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکام نے کہا کہ پولیس نے پروگرام سے پہلے کچھ مظاہرین کو حراست میں لیاتھا۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ناگپور میں صحافیوں سے کہاکہ ’ٹیپو سلطان اپنی ریاست میں ہندوؤں کے استحصال کیلئے تاریخی طور پر جانے جاتے ہیں۔ بی جے پی کبھی بھی ایسے لوگوں کا احترام قبول نہیں کرے گی۔ ٹیپو سلطان کے نام پر باغ کا نام رکھے جانے کا فیصلہ رد کیا جانا چاہئے‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS