مختار انصاری کی طبیعت بگڑی، حالت تشویشناک

0
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانڈہ: باندہ جیل میں بند مختار انصاری کی طبیعت دیر رات پھر بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں کی موجودگی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مختار انصاری چیک اپ کے دوران بے ہوش ہوگیا۔ انہیں فوراً باندہ جیل سے نکال کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس دوران راستے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ مختار کو دو روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مختار پورے 14 گھنٹے اسپتال میں رہا۔ اسے شام دیر گئے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS