مدھیہ پردیش:شیوپور میں تیسرا کورونا مثبت مریض ملا

    0

    شیوپور مدھیہ پردیش کےشیوپور ضلع میں،آج مزید ایک شخص کورونا مثبت پایا گیا جس سے یہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ،قرنطینہ کئے گئے شخص کا نمونہ دو دن قبل گوالیار بھیجا گیا تھا،جس کی رپورٹ آج ملی جس میں وہ مثبت پایا گیا ہے۔ضلع میں جوپہلا کورونا سے متاثرہ مریض پایا گیا تھا، یہ اس کے ساتھ رابطے میں آیا تھا اور اسے بائی پاس واقع قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل ، شیوپورمیں کورونا وائرس کے دومریض مل چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS