ماں بیٹی سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ،بچاؤ آپریشن جاری

0
image:the real kashmirnews

جموں: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے چھتیاری بگلہ گاؤں میں جمعرات کی شام دیر گئے ماں بیٹی اس وقت سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئیں جب وہ اپنے کھیت میں کام کر رہی تھیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھتیاری بگلہ گاؤں میں جمعرات کی شام دیر گئے دو خواتین ایک نالے کے نزدیک اپنے کھیت میں کام کر رہی تھیں کہ اس دوران وہ ایک سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کے ساتھ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی خواتین کی تلاش میں جٹ گئی۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ان خواتین کی شناخت 60 سالہ گلزار بیگم زوجہ محمد اکبر اور ان کی بیٹی 40 سالہ مقصودہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS