سدھو تنازعہ پرہائی کمان سے تبادلہ خیال

0

چنڈی گڑھ :(یو این آئی) پنجاب میں کانگریس اور اس کی حکومت کے درمیان جاری گھمسان کا حل نکالنے کے لیے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی آج دوپہرکو ہیلی کاپٹر سے دہلی روانہ ہوئے۔
چنی کی پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت اور بعد میں دہلی میں ہائی کمان سے ملاقات متوقع ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو چنی اورنوجوت سنگھ سدھو نے یہاں پنجاب بھون میں تقریبا ًدو گھنٹے بات چیت کی جس میں پارٹی کے مرکزی مشاہد ہریش چودھری بھی موجود تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں سدھو کے تمام مسائل اور اعتراضات سنے گئے جن کی وجہ سے وہ ناراض تھے۔ میٹنگ میں سدھو کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن میٹنگ کے اختتام تک شاید کوئی ایک رائے قائم نہ ہوسکی۔ اس پر سدھو اور چنی کے نقطہ نظر کو ہائی کمان کے پاس لے جانے اور مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد نہ تو چنی اور نہ ہی سدھو نے میڈیا سے بات کی اور اپنی گاڑیوں میں وہاں سے روانہ ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ سدھو نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدوں پر تقرریوں اور کچھ کابینہ کے وزراء کو دیے گئے قلمدان محکمہ پر اعتراض کیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ریاستی صدر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ محترمہ سونیا گاندھی کو بھیج دیا تھا۔ ان کی حمایت میں کابینہ کی وزیررضیہ سلطانہ نے بھی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ محترمہ سلطانہ کے شوہر اور سابق آئی پی ایس افسر محمد مصطفی سدھو کے اسٹریٹجک ایڈوائزر ہیں۔ ریاستی کانگریس کے خزانچی صدر اور جنرل سکریٹریوں نے بھی سدھو کی حمایت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS