ہندوستان میں تین دن سے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز،3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی

0

نئی دہلی: ( یواین آئی) ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، وہیں 24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی ، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔
اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے ۔
ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران ایکٹو کیسز میں کمی آنے کے بعد ان کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایکٹو کیسز 15،738 بڑھ کر 6،57،019 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 37،386 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 42،65،326 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 898 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 74،413 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز 11،744 بڑھ کر 4،02،997 ہو گئے اور 26،662 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 14،16،177 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 54 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5682 ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 19،566 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 5،36،661 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،804 ہوگئی ہے اور اب تک 12،84،420 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 406 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 91،035 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 341 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18،739 ہوگئی ہے ، جبکہ 11،83،093 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 2543 کم ہوکر 71،308 ہو گئے جب کہ 2666 افراد کی موت ہو گئی ۔ وہیں4،13،225 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 4366 بڑھ کر 1،86،695 ہو گئے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10،50،160 ہو گئی ہے ۔ وہیں 8519 افراد کی اس وباسے موت ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 3887 بڑھ کر 1،35،355 ہو گئے اور اب تک 15،171 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں 11،73،439 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5726 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 2،54،118 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 14،873 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور 11،84،688 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 204 کم ہو کر 1،31،041 ہو گئے ہیں ، جب کہ 6،88،918 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 208 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،158 ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز6809 بڑھ کر 94،423 ہوگئے ہیں اور اب تک 5،47،447 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ اس وبا سے 6244 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز 3156 بڑھ کر 69،724 ہو گئے ہیں اور اس وباسے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،44،779 ہوگئی ہے جب کہ 10،144 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 1140 کم ہو کر 1،46،385 ہو گئے ہیں اور اب تک 8154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 5،03،497 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 121 بڑھ کر 1،15،963 ہو گئے ۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 5299 افراد کی موت ہو گئی اور اب تک 4،66،420 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔
مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 1324 بڑھ کر 1،324،098 ہو گئے اور اس وبا سے 12،076 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 8،18،108 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 85 کم ہو کر 1،15،067 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3139 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 4،49،063 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 5346 ، جھارکھنڈ میں 3615 ، اتراکھنڈ میں 3430 ، جموں و کشمیر میں 2612 ، ہماچل پردیش میں 219 ، آسام میں 1793 ، گوا میں 1557 ، پڈوچیری میں 920 ، چندی گڑھ میں 549 ، منی پور 449 ، تریپورہ میں 405 ، میگھالیہ میں 199 ، سکم میں 160 ، لداخ میں 152 ، ناگالینڈ میں 122 ، اروناچل پردیش میں 72 ،میزورم میں 60 ،لکشدیپ میں نو اور دادار نگر حویلی اور دمن ودیو میں چار افراد کی موت ہو ئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS