جون میں 54 ہزار سے زیادہ ملازمین نیشنل پنشن اسکیم میں شامل ہوئے

0

نئی دہلی، (یو این آئی) رواں سال کے جون میں نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) میں 54 ہزار سے زیادہ ملازمین، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں 10 لاکھ سے زائد ملازمین اور ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں 15 لاکھ سے زیادہ ملازمین شامل ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت شماریات نے جمعہ کے روز یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ جون 2023 میں کل 54 ہزار 715 ملازمین نے این پی ایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان میں مرکزی حکومت میں 8398، ریاستی حکومتوں میں 18 ہزار 661 اور غیر سرکاری اداروں میں 14 ہزار 395 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔
زیر تجزیہ مہینے میں ای پی ایف او ​​میں 10 لاکھ 14 ہزار 229 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سات لاکھ 33 ہزار 136 مرد، دو لاکھ 81 ہزار 78 خواتین اور 13 دیگر کیٹیگری والے ملازمین شامل ہیں۔
جون میں ای ایس آئی سی میں کل 15 لاکھ آٹھ ہزار 664 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 11 لاکھ 96 ہزار 537 مرد، تین لاکھ 12 ہزار 82 خواتین اور 45 دیگر کیٹیگری کے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS