ملک میں 47 ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے معاملے

0

نئی دہلی،(یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے47ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور500 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہیں۔بدھ کو ملک میں81 لاکھ نوہزار244 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 66 کروڑ 30 لاکھ 37 ہزار 334 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 47092 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 57 ہزار 937 ہو گئی ہے۔ اس دوران 35 ہزار 181 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 825 ہو گئی ہے۔اسی عرصے میں فعال معاملے 11402 بڑھ کر تین لاکھ 89 ہزار 583 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 509 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 439529 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.19 فیصد جبکہ صحت یابی کی شرح کم ہوکر 97.48 فیصد پر آ گئی ہے اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 157 کم ہو کر 54606 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4430 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6277230 ہوگئی ہے جبکہ 183 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137496 ہوگئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS