جمنا ایکسپریس وے پر35سے زیادہ مسافر زخمی

0

متھرا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع متھرا ضلع کے نوہ جھیل علاقے میں جمعرات کو کانپور سے نوئیڈا جارہی ڈبل ڈیکربس جمناایکسپریس وے پراینٹوں سے لدے ٹرکٹر۔ ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے اس پرسوار35سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔
جمناایکسپریس وے پر واقع پولیس چوکی باجنا کٹ کے انچارچ سندیپ کمارنے بتایا کہ واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب کانپور سے دہلی جارہی ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس نوہ جھیل علاقے میں سنگ میل نمبر65 کے نزدیک اینٹ لدے ٹرکٹر۔ٹرالی سے ٹکرا گئی انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 35سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو نوہ جھیل سی ایچ سی بھیج دیا گیا۔ جس میں دس کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں تقریبا 45افراد سوار تھے۔
سی ایچ سی کے ڈاکٹر کوشک بھٹہ چاریہ نے بتایا کہ10افراد شدید طور سے زخمی افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی زخمی نوئیڈا کے اسپتال میں علاج کرارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی کی وجہ سے آمدورفت کافی دیر تک متاثررہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS