نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت تین کروڑ سے زیادہ جوانوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈاویہ نے ہفتے کو یہاں ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تین کروڑ سے زائد نوجوانوں کو کووڈ ویکسین کی دونوں ڈوز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’ملک کے نوجوان، کووڈ ٹیکہ کاری کو ایک نئی سطح پر لے گئے ہیں‘۔
ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین دی جا رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر 178.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.