کورونا سے 2.61 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ، مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تجاوز

0

نئی دہلی: ( یواین آئی) ملک میں کورونا کا قہرتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا
کے 3.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ 2.61 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو
شکست دی ، جبکہ تقریباََ 3300 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25،56،182 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے بعد اب تک ملک
میں 14 کروڑ 78 لاکھ 27 ہزار 367 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں
3،60،960 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار 267 ہوگئی ہے۔ اس
دوران 2،61،162 مریض صحتیاب بھی ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار 371 افراد کورونا کو شکست دے
چکے ہیں ۔
اس دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 29،78،709 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 3293 مریضوں کی موت
ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2, 01, 187 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح کم ہو کر 82.33 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.55 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات
کم ہوکر 1.12 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹر کورونا کےایکٹو کیسز میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 2،289 کی کمی واقع
ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 6،74،358 رہ گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 67752 مریضوں کے صحتیاب
ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 36،69،548 ہوگئی ہے جبکہ مزید 895 مریضوں کی موت ہونے سے
مرنے والوں کی تعداد 66179 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 20،857 بڑھے ہیں ، جبکہ 18413 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں
کی تعداد 3،01،918 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 14807 ہو گئی ہے اور اب تک 10, 84, 050 مریض
صحتاب ہوچکے ہیں۔
کیرالہ میں ایکٹو کیسز14،374 بڑھ کر 2،47،514 ہو گئے اور18413 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے
نجات پانے والوں کی تعداد 12،07،680 ہوگئی جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5170 ہو
گئی ۔
قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کے ایکٹو کیسز میں 5906 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد اب بڑھ کر 98264 ہوگئی
ہے۔ یہاں مزید 381 افراد کی موت ہونے کے ساتھ اس وبا سے مرنےوالوں کی اب تک 15،009 ہو گئی ہے جبکہ
958792 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 4315 بڑھ کر 99446 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد
947629 ہوگئی ہے جبکہ 7800 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔
تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 1710 بڑھ کر 108855 ہو گئے ہیں اور اب تک 13،728 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست
میں 990919 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 72133 ہوچکے ہیں اور 2150 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 345683 افراد اس وبائی
مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 2259 بڑھے ہیں اور
اب یہ تعداد بڑھ کر 306458 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 11،678 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور834961
مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز2284 کم ہونے سے کیسز کی مجموعی تعداد 119068 رہ گئی ہے۔ ریاست میں
555489 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ 246 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7782
ہوگئی ہے ۔
مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسزبڑھ کر 94276 ہو گئے ہیں اور اب تک 425812 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5319 افراد
کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز تعداد بڑھ کر 51936 ہوگئی ہے اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 290716 ہوگئی ہے
جبکہ 8630 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز کی تعداد 127840 ہوگئی ہے اور اب تک 6656 افراد
لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 390229 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔
ہریانہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 4663 بڑھ کر 84129 ہو گئے ۔ ریاست میں اس وبا سے 3926 افرادکی موت ہو گئی ہے اور اب تک 3،59،699 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 5666 بڑھ کر 100615 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے 11،082 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 664648 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
بہار میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 94276 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 2307 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 331418 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا وبا سے راجستھان میں 3786 ، جموں و کشمیر میں 2197 ، اتراکھنڈ میں 2709 ، اڈیشہ میں 2007 ، جھارکھنڈ میں 2246 ، آسام میں 1233 ، گوا میں 1233 ، پڈوچیری میں 771 ، چندی گڑھ 446 ، تریپورہ میں 396 ، منی پور میں 393 ، میگھالیہ میں 165 ، سکم میں 142 ، لداخ میں 139 ، ناگالینڈ میں 99 ، انڈومان نکوبار میں 66 ، اروناچل پردیش میں 58 ، میزورم میں 13 ، دادرانگر حویلی اور دمن ودیو میں چار اور لکشدیپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS