مودی کی ‘ سکیورٹی میں چوک‘:سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جانچ ہوگی

0
Bar and Bench

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پنجاب دورے کے دوران مبینہ طور پر سکیورٹی میں چوک کے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی سے کرائی جائے گی۔ چیف جسٹس این یو رمنا اور جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے عرضی گزار این جی او ‘لائرز وائس’، مرکزی حکومت اور پنجاب حکومت کے دلائل سننے کے بعد اس کی جانچ کے لیے ایک پینل تشکیل دینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس رمنا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک پینل کے ذریعے پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیتا ہوں۔ بنچ نےجانچ پینل میں بطور ممبر چندی گڑھ کے ڈی جی پی، قومی جانچ ایجنسی کے آئی جی، پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل اور پنجاب کے اے ڈی جی پی (سیکیورٹی) کو مقرر کرنے کا اشارہ دیا۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ وہ پینل کو کم سے کم وقت میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کو کہے گی۔
ریاستی حکومت نےبنچ سے اس معاملے میں ‘آزادانہ جانچ’ تشکیل کرنے کی درخواست کی تھی۔
عرضی گزار دہلی کی این جی او کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ منیندر سنگھ نے بدھ کے روز وزیر اعظم مودی کے پنجاب کے بھٹنڈہ کے دورے کے دوران سکیورٹی میں چوک سے متعلق معاملے کی فوری طور پر سماعت کی اپیل کی تھی۔اس کے بعد وزیراعلیٰ کی سربراہی میں بنچ نے جمعہ کے روز اس معاملے کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS