مودی سیکر اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کے ڈپوزیٹروں سے ورچوول بات چیت کریں گے

0

سیکر: (یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر مالیات نرملا سیتا رمن پیر کے روز ’سیکر اربن کو آپریٹیو بینک لمیٹیڈ‘کے ڈپوزیٹروں سے ورچوول بات چیت کریں گے۔ بینک کے چیئرمین پردیپ جوشی نے بتایا کہ ڈپوزیٹروں کی آخری ادائیگی 29نومبر کو ویب سائٹ تقریب میں کی جائے گی اور اس موقع پر مسٹر مودی و سیتا رمن بینک کے 10 ڈپوزیٹروں کے گروپ سے ورچوول بات چیت کریں گے۔ جوشی نے بتایا کہ بینک ڈپوزیٹروں کے ذریعہ جمع رقم کی ادائیگی کیلئے کلیم تجاویز اور بینک کے ذریعہ تمام تجاویز کو ریزروبینک آف انڈیا کے مکمل مالکانہ والی بیمہ کمپنی ’ڈپوزٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن‘(ڈی آئی سی جی سی)کو فی الفور بھیج کر بیمہ کمپنی نے بینک کی پہلی دعویٰ فہرست کے ڈپوزیٹروں کو 29 نومبر کو ادائیگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ڈی آئی سی جی سی ممبئی کے جنرل منیجر وی جی وینکٹ چلاپتھی نے ان سے رابطہ کر کے اس پروگرام کیلئے ڈپوزیٹروں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو ویب کاسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS