نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے بہار اسمبلی کے آخری مرحلے کے انتخابات سے پہلے بدھ کو لاک ڈاؤن میں غیر مقیم مزدوروں کو ہوئی تکلیفوں کا ویڈیو جاری کرکے ووٹروں کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ مودی -نتیش حکومتوں نے غیر مقیم کام گاروں کے ساتھ جو بربریت کی وہ بےحد شرم ناک تھی۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’لاکھوں مزدور بہن بھائی ملک کے مختلف حصوں سے بہار-اترپردیش کی جانب بھوکے،پیاسے ،پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے، تب مودی-نتیش حکمتوں نےیہ شرم ناک بربریت کی۔ کانگریس پارٹی حکومت میں نہیں ہے،پھر بھی ہم نے اس ظلم کے خلاف مزدور بھائیوں کی مدد کی۔یہی سچ ہے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبررساں ٹی وی چینل سے نشرایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں غیر مقیم مزدوروں کے ساتھ پولیس بربریت ،پیدل بہار جاتے وقت کی تکلیفیں اور متاثر مزدوروں کے خلاف بہار حکومت کے وزرا کے بیانوں کو دکھایا گیا ہے۔
غیر مقیم مزدوروں کے ساتھ مودی-نتیش حکومت کی بربریت شرم ناک تھی:راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS