مہنگائی سےغریبوں کی دیوالی پھیکی اور بے مزہ  رہے گی: کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں آلو اور پیاز کی آسمان چھوتی  قیمتوں کے بعد اب خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس بار غریبوں کی دیوالی پھیکی  اوربے مزہ رہے گی۔ 
کانگریس ترجمان سپریہ سری نیت نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس  میں  کہا کہ آلو پیازاوردیگرسبزیوں کی قیمتیں پہلے ہی غریبوں کی پہنچ سے دورتھیں،لیکن اب خوردنی تیل کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں،جس کی وجہ سے غریبوں کی دیوالی اس بار پھیکی ہی رہے گی۔ .
انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتیں 33 سے بڑھ کر 40 فیصد ہوگئی ہیں۔ یہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور یہ حالات حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ سرسوں،سویا بین اوردوسرے خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے غریبوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔
کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت دنیا کے تمام بڑے ممالک میں سب سے کمزور ہے اورحکومت کووڈ 19وغیرہ کا سہارا لے کر ذمہ داری اٹھانے سے نہیں بچ سکتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS