سی اے امتحان: ایس او پی کی معلومات ویب سائٹ پر مہیا کرانے کی ہدایت

0

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے چارٹرڈ اکاؤنٹنسی(سی اے)کا امتحان دینے والے امیدواروں کی تشویش کے حل کےلئے کئے جارہے اقدامات کےسلسلے میں ویب سائٹ پر اطلاع مہیا کرانے کی ہدایت بدھ کو دی ہے۔
جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بینچ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا(آئی سی اے آئی)کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ویب سائٹ کے علاوہ پریس ریلیز جاری کرکے امیدواروں کو یہ بتائے کہ امتحان منعقد کرنے کےلئے اس نے کووڈ -19 سے متعلق ہدایات پر عمل درآمدگی کا کیا منصوبہ بنایا ہے۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے 21 نومبر سے 14 دسمبر تک ہونے والے سی اے کے امتحان کےلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی)کے تعین سے متعلق عرضی کو نمٹا دیا۔
عرضی گزار امیدواروں کی جانب سے پیش وکیل بانسوری سوراج نے عدالت کو مطلع کرایا کہ انہوں نے امیدواروں کی فکروں سے متعلق آئی سی اے آئی کے وکیل رام جی سری نیواس سے بات ہوئی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے کہا کہ آئی سی اے آئی ساری معلومات اپنی ویب سائٹ پر مہیا کرائے اور اس سلسلے میں پریس ریلیز بھی جاری کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS