مودی حکومت ریزرویشن کو بے اثر کرنے کے لیے سرکاری کمپنیوں کو بیچ رہی ہے :بھوپیش بھگیل

0

رائے پور، (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست میں ریزرویشن کو لے کر بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پارٹی 2014سے سرکاری کمپنیوں کو بیچ کر ریزرویشن کو غیر موثر بنانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے ۔ اسے اس مسئلے پر سیاست کرنے کا حق نہیں ہے ۔مسٹر بگھیل نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب صحافیوں کی جانب سے آج یہاں بی جے پی لیڈروں کے ریزرویشن پر حکومت کو گھیرنے کی کوششوں کے بارے میں پوچھا گیا، اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 2014میں برسراقتدار آنے کے بعد مسلسل سرکاری اثاثوں کو بیچ رہی ہے ۔ بھلائی اسٹیل پلانٹ ہو یا ناگرنار پلانٹ ہو سب فروخت ہونے والے ہیں۔ بالکو پہلے ہی فروخت ہو چکا ہے ۔ ریلوے بیچی جا رہی ہے ، ہوائی اڈے بیچے جا رہے ہیں۔ جب سرکاری نوکریاں نہیں ہوں گے تو ریزرویشن بھی اتنا ہی بے اثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات کے مفادات کو لے کر بی جے پی اور مودی حکومت مفلوج ہوچکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS