مودی حکومت تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرے: بادل

0

موگا ،  (یواین آئی) شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ سکھبیر بادل نے کہا ہے کہ پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ رہی ہے اور مستقبل میں بھی کسانوں کے ساتھ رہے گی۔
مسٹر بادل موگا میں کچھ دیر رکے تو انہوں نے آج یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اکالی دل نے ان کسانوں کی کھل کر حمایت کی ہے جو پچھلے چھ مہینوں سے دہلی بارڈر پر دھرنا دے رہے ہیں اور اس دوران متعدد کسان کی بھی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کسانوں کا مطالبہ قبول کرنے کی اپیل کی۔ انہیں یقین ہے کہ آخر کار کسانوں کے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ پورا کیا جائے گا۔
مسٹر بادل نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت کووڈ وبا کو بروقت نمٹنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہوتے تو بہت سے لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ نہیں دھونا پڑتا۔ چار ماہ قبل بیرون ممالک نے مووی حکومت کو کووڈ کی دوسری لہر کے بارے میں متنبہ کیا تھا اور ان سے اقدامات کرنے کو کہا تھا۔
مودی حکومت سے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے اکالی دل کے سربراہ نے کہا کہ اگر ان قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو کسان دہلی کو گھیر لیں گے اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈٹے رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS