مودی، بینیٹ کی پہلی دو طرفہ میٹنگ، ہائی ٹکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
Image: chanakyaforum

گلاسگو/نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اسرائیلی ہم منصب نفتالی بینیٹ نے منگل کو گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی او پی 26 کے موقع پر اپنی پہلی دو طرفہ میٹنگ کی، جس میں اعلی ٹیکنالوجی اور جدت طرازی پر اتفاق اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دی گئی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینیٹ کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔ ٹویٹ میں گیا گیا’’وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے ہم منصب نفتالی بینیٹ کے درمیان گلاسگو میں ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے شہریوں کے مفاد کے لیے تعاون کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا’’سی او پی 26 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ شاندار ملاقات۔ نریندر، میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں آپ کے تاریخی کردار کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم ہندوستان اسرائیل تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جا سکتے ہیں اور اپنے ملکوں کے لیے ایک بہتر اور روشن مستقبل بنا سکتے ہیں۔‘‘وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون کو مزید وسعت دینے اور خاص طور پر اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں پر اتفاق کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اگلے سال ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہوں گے۔ وزیر اعظم نے مسٹر بینیٹ کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS